خاران سی ٹی ڈی کے ہاتھوں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف لواحقین کا احتجاج -

خاران ( ویب ڈیسک ) خاران سے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں جبری حراست بعد لاپتہ ہونے والے اسلم بلوچ کے لواحقین نے ان کی عدم بازیابی کے خلاف خاران پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ریلی میں لاپتہ نوجوان کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی- مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلم ولد ابراہیم کو رواں ماہ 18 جولائی کی شب خاران کے علاقے کلان سے سی ٹی ڈی نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا ، جس کے بعد اس کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہے ۔ انھوں کہا کہ سی ٹی ڈی خاران گذشتہ دنوں خاران و گردنواح سے کئی بے گناہ افراد کو ماورائے آئین و قانون زبردستی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔ جس کے بعد انھوں نے کسی بھی زیر حراست شخص کو عدالت میں پیش نہیں کیاہے۔ کئی افراد اب بھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گمشدہ ہیں ۔ انھوں نے اسلم سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور خاران میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ماورائے آئین و قانونی انتقامی کاروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے- مظاہرین نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اسلم مینگل سمیت دیگر لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے- لاپتہ اسلم مینگل کے لواحقین نے متعلقہ اداروں و انسانی حقوق کے تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسلم مینگل کی باحفاظت بازیابی میں انکے ساتھ دیں-

Post a Comment

Previous Post Next Post