پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے گوارگو وادانو میں بارش نے تباہی مچا دی۔ بارش کے باعث متعدد گھر زمین بوس اور سولر پلیٹیں تباہ ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو وادانو میں بارش کے باعث متعدد گھر زمین بوس ہوگئے۔ ٹیوب ویل پر لگی سولر پلیٹیں تباہ ہوگئیں۔ بارش سے ہونے والی تباہی کے بعد لوگ آسمان تلے بے یارو مددگار امداد کے منتظر ہیں۔