تربت (نامہ نگار ) تربت ڈی بلوچ روڈ پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری، روڈ بلاک، جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کا مطالبہ۔ تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے تربت ڈی بلوچ روڈ پر دھرنا دیا گیا اور روڈ کو احتجاجاً بند کردیا گیا۔ احتجاج میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام لاپتہ بلوچ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔ تربت ڈی بلوچ روڈ پر دھرنے کے باعث دونوں طرف ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی