کوئٹہ سبزل روڈ، کنواں صاف کرتے ہوئے 2 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق
کوئٹہ (نامہ نگار ) کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ چھوٹا قبرستان کیساتھ واقع گھر میں کنویں کو صاف کرتے ہوئے دو افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص کی میت سول ہسپتال منتقل دوسرے شخص کی میت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔
مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق
چمن (نامہ نگار ) پرانا چمن درہ کوژک میں پہاڑوں کے درمیان سے پانی کی پائپ لائن گزارنے کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدورمٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد آپس میں بھائی بتائے جارہے ہیں، لاشیں چمن ہسپتال منتقل کردی گئیں، مرنے والوں کی شناخت ملا اختر محمد اور عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو کلی میرال زئی بوغرہ کاریز ایریا کے رہائشی ہیں