تربت (نامہ نگار ) تیل بردار گاڈی الٹنے سے ڈرائیور اور اس کا ساتھی جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح ہوشاپ کے قریب ایرانی ساختہ زمباد گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ضیاءالرحمن ولد محمد کریم سکنہ خضدار اور اس کا ساتھی نوید احمد ولد پیر بخش سکنہ واشک موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئیں