شہید ساجد عرف سگار اور شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی این اے -

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 19جون 2022 بروز اتوار کو پنجگور کے علاقے پروم انجیر کوہ کے مقام پر ہمارے اور ساتھی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ ان کا سامنا قابض پاکستانی فوج اور ان کے زرخرید ڈیتھ اسکواڈ کارندوں سے ہوا جس سے ایک طویل جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔ اس طویل اور خونی جھڑپ میں قابض فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وطن کی دفاع میں سرمچار ساجد بلوچ عرف سگار سمیت ساتھی تنظیم بی ایل ایف کے پانچ ساتھی سرمچاروں کیپٹن ظہورحمل عرف بالی، اکبر عرف حمل، سکینڈ لیفٹیننٹ ساجد محمود عرف سمیر، صابرقادر عرف تاھیر ، عطا عرف ناصر نے جام شہادت نوش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ساجد جان عرف سگار ولد حسین سکنہ چتکان پنجگور گزشتہ دو سالوں سے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے پلیٹ فارم سے مسلح جد وجہد سے وابستہ تھے۔ وہ ایک بہادر و جفاکش سرمچار تھے اور بلوچستان کی آزادی کےلیے دشمن کے خلاف مسلح سرگرمیوں میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے رہے اور آخری سانس و خون کے آخری قطرے تک دشمن کے خلاف لڑتے رہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی ساجدبلوچ عرف سگار اور ساتھی شہید سرمچاروں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض کے خلاف آخری گولی اور آخری سرمچار تک ہماری مسلح کاروائیاں مزید تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post