کولمبیا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے شہر ٹولوا میں 49 قیدی ہلاک ہوگئے جب قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی و لڑائی کے دوران قیدیوں نے پولیس کو اپنے انکلوڑرز میں آنے سے روکنے کے لیے آگ لگادی۔ نیشنل پینیٹینشری اینڈ پریزن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق منگل کو پیش آنے والے واقعے میں آگ کے خطرناک شکل اختیار کرنے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ اس واقعے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دارالحکومت بوگوٹا سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ٹولوا میں پیش آیا۔ جیل حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کے وقت جیل میں 1267 قیدی موجود تھے۔ جیل حکام نے ہنگامہ آرائی کا سبب نہیں بتایا۔ تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ قیدیوں نے جیل سے فرار کے لیے اپنے میٹریسس (اپنے بستر) کو آگ لگائی تھی یا پھر یہ لڑائی سے پیدا شدہ اشتعال کا نتیجہ تھا