ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ رات گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور دیگر امدادی کام جاری ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق گرنے والے عمارت کو کافی عرصے پہلے مخدوش قرار دے کر مکینوں کو اْسے خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا