پنجگور: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ کئے گئے افراد کو فورسز نے پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان اور تحصیل پروم سے حراست میں لیا ہے۔ مقامی ذرائع نے د بتایا ہے کہ گذشتہ شب فورسز نے پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص الیاس ولد گل محمد کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب تحصیل پروم کے رہائشی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بھائی عبدالرحمن بلوچ سکنہ پروم گیشتی کو فورسز نے تین نومبر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post