ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرین پٹڑی اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سٹی اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹڑی کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اڑا دیا۔ ترجمان کے مطابق حملے کے فوری بعد فورسز اور پولیس علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور ہمارے سرمچار باحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے- ترجمان نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری ٹرینوں پر سفر نہ کریں ہمارے سرمچار کہیں بھی حملہ کر سکتے ہیں ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post