آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کی کوشش کریں گے – ڈاکٹر نسیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچ آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہماری جدوجہد کو صحیح معنوں میں مربوط ہونے میں مدد ملے۔ انکا کہنا تھا کہ میں ان تمام دوستوں اور خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری نومنتخب ٹیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مجھے امید ہے کہ ان کی حمایت اور تجاویز ہماری منزل اور مقاصد کے حصول میں مزید رہنمائی کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post