خواتین اور بچوں کیساتھ بہیمانہ سلوک بلوچ نسل کشی کی تصدیق ہے، زینب مزاری

کراچی (نامہ نگار ) سوشل ایکٹوسٹ اور عالمی قوانین کی ماہر ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دن دہاڑے بلوچ خواتین اور بچوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک بلوچستان میں جاری نسل کشی کی تصدیق کرتا ہے۔ ایمان زینب مزاری کی ایک اور ٹوئٹ میں ایک تصویر پوسٹ کرکے اس پر لکھا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایک گھر کے دروازے پر بلوچی میں لکھا ہے، اگر اس دروازے پر ووٹ کی بھیک مانگنے آؤ گے تو اپنے ساتھ تمام لاپتہ افراد کو بھی لاؤ

Post a Comment

Previous Post Next Post