بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پاکستانی فورسز پر دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے مارگٹ پی ڈی سی کینٹ کو 82ایم ایم کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے مارگٹ ہی میں دشمن کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو بچھائے گئے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔