بلوچ نیشنل موومنت کے سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ٹیوٹ نے
کہاہے کہ ایمان زینب مزاری کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مقصد بلوچ خواتین، بچوں اور طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں ستانا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی فوج کسی کو برداشت نہیں کرتی کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں اس کے ظلم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرپشن پر سوال اٹھائے۔