آواران تحصیل مشکے کیل تھر کی رہائشی خدا بخش اس کے بیٹے علی خان ،اور قادر داد ،ثناء اللہ انکے دو بیٹوں صابر اور حسن کے ساتھ فوج نے گذشتہ دو ماہ سے کیمپ بلاکر پیشی دیتی رہی ۔تاہم با وثوق ذ رائع نے خبر دی ہے اس طرح دو تین دن قبل پھر ان باپ بیٹوں کو فوج نے بلا ئی ۔ مگر اس دفع تمام افراد واپس اپنے گھر نہیں لوٹے اور لاپتہ ہوگئے ۔ ہمارے نمائندے نے جب ان کی خاندان تک رسائی حاصل کی تو انھوں نے تصدیق کی کہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد تا حال لاپتہ ہیں اور فوج ا نکاری ہے کہ میرے پاس ہیں ۔انھوں نے کہا ہے کہ عینی شاہدین نے خدا بخش اور ثناء اللہ کو اپنے چاروں بیٹوں سمیت کیمپ میں جاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ مگر واپس لوٹنے کی تصدیق کوئی نہیں کر رہاہے لہذا ہمیں یقین ہے وہ فوج نے انھیں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔