کراچی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے مبینہ بلوچ خاتون خودکش بمبار کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی رہائشی خاتون ایئرپورٹ سمیت حساس تنصیبات کو نشانہ بناسکتی ہے، ذرائع کے مطابق مراسلے میں مبینہ خاتون بمبار کی شناخت زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب کی حیثیت سے ظاہر کی گئی ہے جس کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کراچی یونیورسٹی میں حملہ کرنے والی شاری بلوچ سے کافی متاثر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ الرٹ موصول ہوتے ہی ایئر پورٹ پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا