بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ڈنڈار میں فوجی کیمپ اور موبائل فون ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ30 مئی کی رات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ،ڈنڈار میں قائم مین فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔اس حملے میں دشمن فورسز کو جانی نقصان کے ساتھ مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ڈنڈار ہی کے علاقے میں فوجی کیمپ کے قریب اسی وقت سرمچاروں نے یو فون کمپنی کی موبائل فون ٹاور پر بھی حملہ کیا جس سے مذکورہ ٹاور مکمل تباہ ہونے کے ساتھ مشینری جل کر راکھ ہو گئی۔
چینی کمپنی کے ساتھ مل کر دشمن پاکستانی فوج بلوچ سرمچاروں کی نقل و حرکت و آپریشنز کے لیے فوجی کیمپوں کے ساتھ موبائل فون ٹاور نصب کر رہی ہے تاکہ جہد کاروں کو نقصان پہنچایا جائے مگر ایسے تمام مذموم مقاصد کو سرمچار اپنی بہترین جنگی حکمت عملیوں سے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن فورسز و انکے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے