پنجگور تحصیل گچک کے علاقہ دراکوپ سے پاکستانی فوج نے ایک فوجی آپریشن دوران وشدل ولد فقیر محمد نامی نوجوان کو 21 مارچ 2017 کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔نوجوان کے لواحقین نے انکی جبری گمشدگی کے کاغذات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس جمع کرائی ہیں ۔جس نےانکے کیس کو حکومت کے پاس جمع کراکر مزکورہ خانہ بدوش نوجوان کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔ علاوہ ازیں مزکور نوجوان کے اہل خانہ نے بھی مقتدرہ حلقوں سمیت انسانی حقوق کے اداروں سے اپنے پیارے کی با حفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب فوج بھی جانتی ہے کہ مزکورہ نوجوان ایک چرواہا ہے اور خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کسی بھی سیاسی ،سماجی تنظیم سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہے لہذا انھیں رہا کریں کیوں کہ انھوں نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا ہے نہ آئندہ وہ بازیاب ہونے کے بعد فوج کے خلاف کوئی کیس کرواکر انھیں عدالتوں میں گھسیٹیں گے تاہم اللہ کے دربار میں اپنا حساب ضرور لیں گے کہ سالوں سے انھیں نہ کردہ گناہوں کی سزا کیوں دی گئی۔