گوادر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

گوادر(نامہ نگار )جیونی میں ایک مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کی ساحلی بستی جیونی میں ایک ماہیگیر نے گزشتہ شپ شکار کے دوران ایک سوا مچھلی جسے مقامی زبان میں کِر کہا جاتا ہے شکار کیا جسکا وزن 50•48 بتایا گیا ہے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 روپے میں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔اس سے قبل بھی جیونی کے ماہیگیر سوا مچھلی کی شکار کرچکے ہیں تا ھم یہ ابتک سب سے قیمتی مچھلی ہے یہ مچھلی ان علاقوں میں زیادہ آتی ہے جہاں پر مینگرووز (تمر) ہوتے ہیں۔ مینگرووز کے ساتھ ساتھ ان کے لیے موزوں جگہ وہ ہوتی ہے جہاں سمندر میں میٹھا پانی آ کر مل جاتا ہے۔ بعض مچھلیاں اپنے گوشت کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہیں لیکن کروکر کے حوالے سے معاملہ مختلف ہے۔ کروکر کی قیمت دراصل اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے۔اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے اور چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ ہے۔ کروکر مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ سرجری میں استعمال کے لیے ان کے ایئر بلیڈرز کے دھاگے بنائے جاتے ہیں۔ ’ان کی خوبی یہ ہے کہ یہ جیلی کی طرح جذب ہو جاتے ہیں اور کٹ کو جما دیتے ہیں جبکہ سرجری میں ٹانکے لگانے کے بعد ان کو نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایئر بلیڈر سے سوپ بھی بنتا ہے، اور چین، یورپ اور دیگر سرد ممالک میں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔ اسے ایک پرتعیش غذا کا درجہ حاصل ہے۔ جسمانی طاقت کو بڑھانے کے علاوہ کیلشیم زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post