کراچی (نامہ نگار ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (CTD نے ایک نہتے شخص کو جھوٹا دعوی کرکے گرفتار کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دادو سے کالعدم سندھ ریولوشنری آرمی (SRA) کے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ضلع دادو میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص منظور حسین کو گرفتار کرلیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، بال بیرنگ اور ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ایک ساتھی اللہ ڈنو کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں ملوث تھا۔ اللہ ڈنو حال ہی میں کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارا گیا تھا