قلات 24 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

قلات میں نوجوان نے گلے میں رسی ڈالکر خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق قلات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سول ہسپتال قلات میں ایک نعش لائی لائی گئی ہے ایس ایچ او قلات ہمراہ قلات پولیس سول ہسپتال قلات پہنچ گئے۔ جہاں پر لائی گئی نعش جس کا نام ممتاز احمد ولد عبد الکریم قوم مینگل سکنہ ڈیری فارم کوئنگ قلات بعمری 24,25سال معلوم ہوا مذکورہ کے ورثا اور بھائی کے مطابق ممتاز احمد نے گھر کے مہمان خانہ میں گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کی ہے اور مذکورہ کے بھائی کے مطابق ممتاز احمد کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ خود موقع کا ملاحظہ کر رہے ہیں مزید قلات پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکھٹا کرکے کارروائی کر رہی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post