نوشکی، کیچ میں پولنگ اسٹیشنزپربم حملے،10افراد زخمی، 3اسٹیشنزبند

بلوچستان میں سخت سیکورٹی کے تحت 32اضلاع میں بلدیاتی الیکشن جاری ہیں لیکن بم دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ نوشکی اور ضلع کیچ میں پولنگ اسٹیشنزپردستی بم حملے ہوئے جس کی وجہ سے 3اسٹیشنز بند کردیئے گئے۔ نوشکی کے علاقے کلی سردار مینگل میں خواتین پولنگ اسٹیشن کے باہر ہینڈ گرنیڈ حملہ ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب کلی سردار مینگل وارڈ نمبر 4 کے خواتین پولنگ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جو پولنگ اسٹیشن کے باہر گلی میں گرکر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔ ا دھماکے کے بعد فورسز کی باری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ دوسری جانب ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں بم حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ڈنک میں پولنگ سٹیشن کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح گرلز ہائی سکول ڈنک کے قریب بھی دستی بم کا دھماکہ ہوا۔ علاوہ ازیں کیچ کے علاقے کہدہ یوسف محلہ کی پونگ اسٹیشن پر ایک حملہ ناکام ہوا۔ خیال رہے آج بلوچستان میں کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہو رہی ہے۔ اسی طرح نوشکی میں وارڈ نمبر 12 غریب آباد 3 میں خواتین پولنگ بم دھماکوں کی خوف کے باعث بند کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بعض پولنگ اسٹیشنز پرسہولیات کی عدم دستیابی اور حملے کے خوف کی وجہ سے اسٹاف بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ بعض اکثر پولنگ اسٹیشنز میں بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل بھی متاثر ہے۔ جبکہ سبی کے یونین کونسل چاچڑ وارڈ نمبر 4 میں پولنگ کے دوران دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں‘ 10 افراد زخمی ہوگئے

Post a Comment

Previous Post Next Post