کوہاٹ، پشاور،خیبرایجنسی، اور نوشہرہ میں فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

پشاور: (نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں چیک پوسٹ پر کیا گیا، جس میں آئی بی انسپکٹر ہلاک اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، حملے کے دوران پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 2 عام راہگیر بھی جاں بحق ہوئے ـ تیسرا حملہ پشاور کے علاقے سربند میں ہوا جس میں پولیس ”اے ایس آئی“ رحیم شاہ کو نشانہ بنایا، حملے میں مذکورہ پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا ـ چوتھا حملہ نوشہرہ شہر میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹارگٹ کلرز نے بس سٹاپ کے نزدیک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا جس میں پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک اہلکار کی شناخت فیروز کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تمام حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ واضح رہے کہ گزشتہ شب معروف صحافی رفعت اللہ اورکزئی نے ٹی ٹی پی کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ستمبر 2021 سے رواں سال کے اپریل کے مہینے تک 200 سے زائد حملے کئے ہیں، جو ان حملوں کے خطرناک اضافے کی واضح دلیل ہے ـ

Post a Comment

Previous Post Next Post