وندر کار حادثے میں دو افراد پنجگور میں مذاحمت پر ایک شخص زخمی

وندر:وندر آدم کھنڈ کے علاقے میں آلٹو کار حادثے کی شکار دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ میں مین ایکو شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی آلٹو کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کی وجہ سے کارگاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جن کے نام محمد مبشر ولد عبدالستار اور وسیم گل ولد گل محمد بتائے جاتے ہیں دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122سینٹر وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ایدھی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی سرکاری ایمبولینسوں میں کراچی ریفر کر دیا گیا۔ پنجگور داذی بونستان میں دو ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار افراد نے بمقام داذی حافظ محمد آ میں سے انکا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر پسٹل سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مذکورہ پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئے Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post