نصیرآباد، بھل صفائی کرنے والے تین مزدور اغواء

ڈیرہ مرا د جمالی: نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ پر بھل صفائی کا کام کرنے والے تین مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویان کی تلاش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں پٹ فیڈر کینال کی زیلی شاخ ٹیپل شاخ میں بھل صفائی کا کام کرنے والے تین مزدوروں صابر خان سالار خان رحیم خان اقوام پٹھان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اغواء ہونے والے مزدور ایکسویٹر مشین کے ذریعے ٹیپل شاخ کی بھل صفائی کر رہے تھے واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جاے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری اور مغویان کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی ہے اغوا ء ہوئے والوں مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post