سبی : دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقے پڑ گئے، تنخواہیں جلد ادا نہیں کی گئی تو سخت احتجاج کریں گے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سبی کا عملہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاجی ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ احتجاجی ہڑتال میں ضلع کونسل کے ملازمین کا کہنا تھا کہ پچھلے دوماہ سے ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور ہمارے گھروں میں فاقہ ہونے لگا ہمارے بچوں کی تعلیم تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثر ہونے لگی ہے ملامین کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے قرضے لیکر گھر کا گزربسر کررہے تھے مگر اب ہمیں کوئی قرضہ دینے کو بھی تیار نہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں لیکن ہمارے اعلی آفیسران کو ہماری کوئی پرواہ تک نہیں ہے۔ ضلع کونسل کے ملازمین کے احتجاج میں ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام سرور عمرانی نے ملازمین سے ملاقات کی اور ملازمین سے کہا ہے کہ بہت جلد حکام بالا کے علم میں یہ معاملہ لا کر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی ملازم کو پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ ڈویژنل ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر خان محراب خان خجک اور ایپکا لوکل گورنمنٹ یونٹ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔