دشت: قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں افیسر سمیت سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بی ایل ایف

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات بارہ بجکر دس منٹ پر کیچ کے علاقے دشت شے زنگی میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں فورسز کی گاڈی مکمل تباہ ہوگئی گاڈی میں سوار افیسر سمیت تمام سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فورسز کا یہ قافلہ گیارہ گاڈیوں پر مشتمل تھا جو دشت کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے فوجی آپریشن اور بربریت کے بعد واپس بل نگور کیمپ سے تربت کی جانب جارہا تھا۔ حملے کی خوف سے قافلے میں شامل گاڈیوں کے ہیڈلائٹس بند تھیں لیکن تنظیم کے انٹیلینجس کے مصدقہ اطلاعات پر سرمچاروں نے کاروائی کرتے ہوئے قابض فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post