کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کرچی میں 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کے آگاہی پروگراموں کے سلسلے میں لیاری میں دوپہر 2 بجے ایک ریلی منعقد کی جانی تھی۔
تاہم اجتماع کے آغاز سے قبل ہی کراچی پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر تشدد کیا۔ اس دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ کو دیگر کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا گیا اس کے علاوہ، علاقے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔