نوشکی رمضان میں بھی بجلی کی 20 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ

نوشکی: شہر اور دیہی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، عوامی حلقوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روزہ دار پریشان سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں شدید گرمی کے باوجود نوشکی کے شہری علاقوں میں 13 سے 15 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے روزہ دار پریشانی کا شکار ہے بجلی کی بندش سے نہ صرف گیس کی سپلائی بند ہوتی ہے بلکہ تاجروں کو بھی مشکلات درپیش ہوتے ہیں عید کے موقع پر تاجروں برادری کو دن کے وقت شہر میں صرف 4 گھنٹے بجلی فراہم کیا جا تا ہے جو کہ نا انصافی ہے تاجروں کا کہنا تھا کہ سال میں دو دفعہ سیزن ہوتا ہے جس میں ہمارے کام بجلی کے ساتھ ہوتے ہے اگر بجلی فراہم نہیں کیا جاتا تو ہمیں نقصان ہوتا ہے انہوں نے اعلی حکام سے بجلی کی ٹائمنگ کو بڑھانے کی اپیل کی دیہی علاقوں میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ ختم کیا جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post