جلال آباد: ذرائع کے مطابق آج صبح طالبان نے افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع کامہ کی حدود میں داعش کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ـ
مذکورہ دونوں افراد عطاءالرحمن اور سمیع اللہ مارچ کے آخر میں تین طالبان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے تھے ـ
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کنڑ سے جلال آباد اور وہاں سے کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے جنہیں ”کامہ پل“ کے قریب حملے کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ـ
جھڑپ میں طالبان کے دو جنگجو اور پانچ خواتین و بچے بھی زخمی ہوئے ہیں ـ
دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تاہم ان کا علاج معالجہ جاری ہے ـ
یاد رہے کہ عطاءالرحمن پہلی مرتبہ 30 نومبر کو جلال آباد شہر میں زنگوی کے علاقے سے ایک چھاپے میں زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، جہاں اس کے چار ساتھی قتل بھی ہوئے تھے ـ