قلات، کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) قلات کے شہری دیہی پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں ، آپ کو علم ہے قلات شہر آنے والی فورسز قافلے کو ریموٹ بم حملے میں آج اور گزشتہ روز قلات کے علاقے نیچارہ میں ایک اور فوجی قافلے کو ریموٹ بم دھماکہ میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد نے راکٹ لانچرز دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا ۔
گزشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں بتایاتھا کہ مجموعی طور پر 7 اہلکار
ہلاک کیئے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں کیچ کے علاقہ کلبر کے پہاڑی علاقوں میں رات سے جاسوس ڈرونوں کی پروازیں جاری ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ہےکہ پہاڑوں میں فوجی کشی جاری ہے ،یہی وجہ ہے کہ ڈرون رات سے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔
تاہم نقصانات بارے مصدقہ اطلاعات اب تک نہیں مل پائی ہیں ۔