جنوبی وزیرستان: فوج اور طالبان کے مابین جھڑپ، ہلاکتوں کی اطلاع

وانا: ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے سپین کمر میں فوج اور طالبان جنگجؤوں کے مابین شدید جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ـ واقعہ منگل کے سہ پہر کے وقت پیش آیا، جس سے اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی گھنٹوں تک گھروں میں محصور رہے ـ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ اس جھڑپ میں چار فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہوئے اور ان کا فاتح نامی ایک ساتھی بھی مارا گیا ہے ـ واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹوں پر حملے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے آ رہے ہیں، جس میں انہیں مسلسل جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ

Post a Comment

Previous Post Next Post