حب(نامہ نگار ) بھوتانی کارواں کے سرگرم رہنماء وکاروباری شخصیت اقبال گدور فائرنگ کے واقعہ میں قتل ،واردات میںملوث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،ملزم کی شناخت ہو گئی ہے گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں گڈانی پولیس کا موقف ،اقبال گدور کے قتل پر بھوتانی برادران کا اظہار افسوس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھوتانی کارواں کے رہنماء اور کارکن اسپتال پہنچ گئے قتل کا واقعہ کاروباری رقابت کا شاخسانہ لگتا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی شام حب اور گڈانی کے نواحی ساحلی علاقہ کنڈ گدور میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں بھوتانی کارواں کے سرگرم رہنماء کاروباری شخصیت اور بھوتانی برادران کے قریبی رفیق اقبال گدور کی کار کے تعاقب میں آنے والے کار سوار مسلح شخص نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں نازک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گئے اس حوالے سے گڈانی پولیس کے SHOعطاء اللہ نمانی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت قادر بخش گدور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے پولیس کے مطابق قتل کی واردات کاروباری رقابت کا شاخسانہ لگتی ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے اقبال گدور پر فائرنگ کی خبر ملتے ہی بھوتانی کاروان کے رہنماء کراچی اسپتال پہنچ گئے اقبال گدور کی قتل کی واردات پر بھوتانی برادران سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی ،ایم این اے اسلم بھوتانی اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ شہزاد بھوتانی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
Share this: