منگچر لیویز فورس کے سلوک کیخلاف عوام نے قومی شاہراہ بند کردی

کوئٹہ (نامہ نگار ) منگچر لیویز فورس کے ناروا سلوک کیخلاف عوام سراپا احتجاج کرکے قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ گزشتہ شپ منگچر بازار کے ایریا میں منگچر انتظامیہ کے خلاف عوام نے احتجاج کرکے قومی شاہراہ کو بلاک ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے منگچر انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ منگچر لیویز فورس ڈاکوﺅں اور چوروں کو چھوڑ کر سفید شہریوں کو بلا جواز تنگ کرکے اپنے نام کو چمکا رہے ہیں یہ عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے ہم مشیرداخلہ بلوچستان ڈپٹی کمشنر قلات سے اپیل ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں دو گھنٹے بعد مسافروں کی مجبوریوں کو سمجھ کو سڑک کو کھول دی گئی۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post