سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ زہری سے بڑی تعداد میں لوگوں کو جبراً گمشدہ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام اور انکے فیملیوں کی جانب سے زہری میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور کوئٹہ ٹو کراچی سوراب کے قریب سی پیک شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس سنگین مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ان کی جدوجہد میں ہر ممکن تعاون کرینگے ۔
سوراب کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہے کے وہ لاپتہ افراد کے فیملیز کا ساتھ دیکر یکجہتی کا اظہار کریں۔