مستونگ شہر نا پرساں مستونگ مسائلستاں بن چکا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چار روز سے پینے کی پانی سپلائی نہیں کیا گیا، مہنگائی کے ستائے ہوئے روزہ داران دیگر اشیاء خوردونوش کا بندوست کریں یا ٹینکر مافیاں سے مہنگے داموں پانی خریدیں، کوئی پرساں حال ہی نہیں، بدقسمتی سے عوام کومسائل کے حل کیلئے کوئی عوامی نمائندہ مل سکا اور نہ ہی کوئی اہل آفیسر میسر ہوسکی، روزہ داروں پر پہلے گیس پریشر غائب کی جارہی تھی، اب نااہل پی ایچ ای حکام کی نااہلی سے مستونگ کے عوام ماہ رمضان المبارک میں پینے کی پانی کے لئے ترسنے لگے ہیں،جبکہ پی ایچ ای زمہ داران کئی کئی دن دفتر آتے ہی نہیں ہے۔ مستونگ شہر کے چند کلیوں کو پانی کی فراہمی کیلئے آماچ میں ایک درجن سے زیادہ وائر سپلائی اسکیمات ہے جن میں چار واٹر سپلائی سولر انرجی سسٹم سے منسلک ہے تمام واٹر سپلائی اسکیمات تین تین اینچ پانی دیتے ہیں جو ندی بن جاتی ہیں، مگر اس کے باوجود شہر کے عوام کو چار چار روز سے پانی فراہم نہیں کی جارہی ہیں،گرمیوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے پانی کی فراہمی کا یہ حالت ہے تو گرمیوں میں عوام کا کیا حال ہوگامستونگ کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری پی ایچ ای،ڈی سی مستونگ سمیت تمام زمہ داران سے فوری نوٹس لینے اور عوام کو پانی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے،بصورت دیگر عوام بالٹیوں کے ساتھ روڈ پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔