مغربی افریقہ قدرتی وسائل عوام کیلے عزاب 27 ملین افراد بھوک کا شکار

افریقہ :ایک تازہ رپورٹ کے مطابق خوراک کے بحران کے باعث مغربی افریقہ میں ستائیس ملین افراد بھوک کا شکار ہیں۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تعداد میں مزید گیارہ ملین افراد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یوکرین میں جاری جنگ نے کئی علاقوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی افریقہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس خطے کے کئی ممالک تیس سے پچاس فیصد گندم روس یا یوکرین سے درآمد کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور کوویڈ کی وبا بھی خوراک کی سپلائی کو متاثر کر رہی ہے۔اقوام متحدہ نے مغربی افریقہ کی امداد کے لیے چار ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔اس رپورٹ کو تحریر کرنے والی گیارہ تنظیموں نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کی حمایت کی ہے۔ دوسری جانب آزاد تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ سرماریہ داری کی وجہ سے معیشت کا توازن بگاڑدیاگیاہے ۔جن ممالک میں قدرتی خزانے سونا چاندی تانباہے وہاں کے لوگ بھوک کا شکار ہین مگر جہاں عرب ممالک کی طرح ریت یے وہاں کے لوگ خوشحال امیر کہلائے جاتے ہیں ۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post