کیچ: فورسز کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے کل رات چھاپہ مارکر چار افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رات گئے پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت سبدان میں چھاپہ مارکر چار افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نبی بخش ولد بہرام ، رستم ولد کریم، رازق ولد برکت اور شہداد ولد مراد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ گھروں میں موجود دیگر لوگوں کو بشمول خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے جبکہ گھروں سے تمام موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان کا صفایا کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post