ترکی کا سرحد پارکارروائی میں کردستان ورکرز پارٹی کے 26 ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزارت دفاع نے عراق کے شمالی علاقوں میں سرحد پارزمینی اورفضائی کارروائی کے دوران کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کے کم از کم 26 ارکان کوہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔وزارت کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ آپریشن کے پہلے دن لڑائی کے علاقے میں ایک ترک فوجی دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے مارا گیا۔وزارت کا کہنا ہے کہ آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔ترکی نے پیر کے روز عراق کے شمالی علاقوں میتینا، زاپ اور آواسین باسیان میں پی کے کے کی پناہ گاہوں، بنکروں، غاروں، سرنگوں، گولہ بارود کے ذخیروں اور ہیڈ کوارٹرز کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جسے کلا لاک کا نام دیا گیا ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post