اخلاق احمد کو فورسز چیک پوسٹ سے لاپتہ کیا گیا – ہمشیرہ

کیچ سے جبری گمشدگی کے شکار نوجوان اخلاق احمد کی ہمشیرہ نے ان کے کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس جمع کردیئے گئے- لاپتہ اخلاق احمد کے لواحقین کا الزام ہے کہ اخلاق احمد کو گذشتہ سال نومبر میں سیکورٹی فورسز کیچ اپسر ایف سی چیک پوسٹ سے زبردستی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ کے گئے جس کے بعد سے اسکے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہیں- انہوں نے بتایا کہ بھائی کو فورسز کئی لوگوں کے سامنے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھیں تاہم ڈر اور خوف سے کوئی اس واقعہ پر لب کشائی نہیں کرنا چاہتا- اخلاق احمد کی ہمشیرہ نے بلوچستان حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ انکے لاپتہ بھائی کی باحفاظت بازیابی میں انکی مدد کریں-

Post a Comment

Previous Post Next Post