نوکنڈی میں فورسز کی زیادتیوں کیخلاف دالبندین میں شٹر ڈاؤن

نوکنڈی واقعہ کیخلاف دالبندین میں نیشنل پارٹی اور بی این پی،بی ایس او پجار کی کال پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہا۔ جس سے تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی دالبندین کے صدر ظفر بلوچ ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرنا ایک انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی تدارک ہونا چایئے۔ انھوں نے مزید بتایا گزشتہ ایک ہفتہ سے ضلعی چاغی میں ایک غیر یقینی صورتحال جنم لے چکا ہے چاغی ایک پر امن ضلع رہا ہے اور یہاں کے لوگ بھی پر امن رہے ہیں کسی منصوبہ بندی کے تحت ضلع کی امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا ہمارا ہڑتال کا مقصد ضلع چاغی کے لوگوں کو آسانی کے ساتھ روزگار دینا چایئے چاغی چونکہ ایک سرحدی ضلع ہے یہاں کے لوگوں کا تمام ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ وابسطہ ہیں حکومت کو چایئے حفاظتی انتظامات کے تحت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے دے

Post a Comment

Previous Post Next Post