کوہلو بم دھماکوں ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔آزاد بلوچ

مخماڑ میں قابض ریاست کے نام نہاد تعمیراتی منصوبے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے بلوچ لبرییشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہاہے کہ ہفتہ کی شام 6 بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں مخماڑ سفید کے مقام پر جاری قابض ریاست کے ایک نام نہاد تعمیراتی منصوبے پر BM-12 کے دو گولے داغے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ یہ پروجیکٹ درحقیقت علاقے میں تعمیرات کے نام پر چند اور فوجی چوکیاں بنانے کی تیاری ہے، اس لحاظ سے ہم مذکورہ پروجیکٹ کے ٹھیکیدار عبدالرحمن کُنگراڈی مری سمیت دیگر کو پہلے بھی وارننگ دے چکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے انہیں سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ دشمن ریاست کے ہر اس منصوبے سے دوری اختیار کریں جس کا عمل دخل بلوچ قومی استحصال اور قبضے سے ہو، بصورت دیگر بی ایل اے کسی بھی ذمہ دار کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریگی۔ مخماڑ، نساؤ سمیت کوہلو اور گرد و نواح میں ایسے تمام سازشی منصوبے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post