کیچ: فورسز پر دستی بم حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کے کیمپ کو ضلع کیچ کے علاقے گیبن میں نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام کی جانب سے تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post