جیکب آباد، دو گروہوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق

جیکب آباد: جیکب آباد کے قریب بروہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم میں نوجوان جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ میرپور برڑو کی حدود میں واقع گاؤں یار محمد بروہی میں بروہی برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ تنازعہ پر تصادم ہوگیا،تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان دوست محمد بروہی جاں بحق ہوگیا۔واقع کے بعد پولیس نے پہنچ کر فریقین کے درمیان جاری جھگڑا ختم کرایا اور قتل ہونے والے نوجوان کی لاش ٹھل سول اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، حدود کی پولیس کے مطابق واقعہ فریقین کے درمیان سیاہ کاری کے معاملے پرجاری دیرینہ تنازعہ کے باعث پیش آیا ہے، آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post