بلوچ آزادی پسند رہنماء گلزار امام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے-
یہ بات انہوں نے اتوار کے روز سوشل میڈیا نیٹورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی ہے-
گلزار امام بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم اور آزادی پسندوں نے بلوچ وسائل کو لوٹنے والوں پر واضح کردی ہے کہ وہ قابض کی جانب سے طے کردہ اس بیرونی سرمایہ کاری کو قبول نہیں کرتے-
گلزار امام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر بیرونی سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان سے دور رہیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرینگے۔