جامشورو:سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جامشورو میں لاکھڑا کول مائن کی کان نمبر 22 میں کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک زہریلی گیس پھیل گئی۔زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے وہاں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
تینوں مزدوروں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں مزدوروں کا تعلق صوبۂ خیبر پختون خوا سے ہے۔
Share