سندھ میں برادر کشی جاری ،شکارپور،2گروپوں کےدرمیان فائرنگ،8افراد قتل،یہی لوگ فوج کے سامنے منہ لٹکا کر غلامی قبول کیا ہواہے

شکارپور:شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد قتل ہوگئے،واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافےکا خدشہ ہے۔ پولیس کےمطابق شکارپورمیں مدئجی کے قریب کچےکےعلاقے میں جونیجو اورکلہوڑو قبیلےکے درمیان خوںریز تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ حملےکے نتیجےمیں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت مدن جونیجو،معشوق جونیجو،عاشق منگنیجو،علی رضاجونیجو،مرزا جونیجو،بدن کلھوڑو کے نام سے ہوئی۔دونوں گروپوں کے متعدد افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کے باعث ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ نےواقعہ کا نوٹس لے کرایس ایس پی شکارپور اور لاڑکانہ کوصورتحال قابو میں لانے کی ہدایات کی ہیں۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post