حب : سنگ مرمر لے جانے والے ٹرک کے قریب دھماکہ

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں سنگ مر مر لے جانے والی ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی سراوان ہوٹل سیوک سینٹر کے قریب پتھر سے لدے ٹرک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکہ میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے- حب پولیس اور ایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کو گھیر لیا ہے- پولیس کے مطابق دھماکہ ٹرک کے اندر ہوا ہے تاہم نوعیت کے متعلق تحقیقات جاری ہے جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور کلینڈر کو بھی حراست میں لے لیا ہے-۔

Post a Comment

Previous Post Next Post