فورسز نے الشباب کے 60 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

موغادیشو:صومالیہ کی خصوصی فورسز داناب نے ملک کے وسطی حصے میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے الشباب کے اعلی رہنما سمیت 60 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔آپریشن کی قیادت کرنے والے ساتویں داناب کمانڈوز کے کمانڈرحسن محمد عثمان نے صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے)ریڈیو کو بتایا کہ فورسز نے مشرقی شابیلی خطے کے گاو¿ں گوبالے کے قریب الشباب کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔حسن محمد عثمان نے بتایا کہ داناب کمانڈوز نے آج ہیران کے علاقے میں الشباب باغیوں کے انچارج و دہشتگرد رہنما اور الشباب کے 60 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ کارروائیاں ہیران کے علاقوں فیدو، ڈوڈوبلے ، کلیگا اور برکڈھیر میں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کے مراکز سمیت دہشت گردوں کے اڈے بشمول نام نہاد عدالت اور خفیہ مکانات جہاں عسکریت پسند بلا آرودی، مالبل، سیگالے اور بوسلے دادی میں مقامی افراد سے رقم وصول کرتے تھے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post