یوکرین کا روس کے 3 ہزار 5 سو فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

کیف: یوکرین نے روس کے 3 ہزار 500 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روسی فوج کی کارروائی پر بھر پور ردعمل کا دعویٰ کرتے ہوئے 3 ہزار 500 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کر دیا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے 200 فوجی زیرحراست ہیں جبکہ روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر اور 102 ٹینک لاپتہ ہیں۔دوسری جانب روس نے تاحال کسی جانی نقصان کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post